بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی فرانسسکا البانیز نے فلسطین کی صورتحال پر انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل جدید تاریخ کی سب سے ظالم نسل کشی کا ذمے دار ہے۔
انہوں نے کہا کہ [امریکہ کے زیر انتظام] غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن موت کا جال ہے جو لوگوں کو مارنے یا بےگھر کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔
فرانسسکا البانیز نے کہا کہ تمام ممالک اسرائیل پر ہتھیاروں کی مکمل پابندی عائد کریں۔
اُنہوں نے کہا کہ ریاستیں اسرائیل سے تمام تجارتی معاہدے اور سرمایہ کاری تعلقات معطل کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی فرانسسکا البانیز نے غزہ کی صورتحال کو قیامت خیز قرار دے دیا۔
آپ کا تبصرہ